13 ستمبر، 2024، 1:02 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85595067
T T
0 Persons

لیبلز

سید حسن نصراللہ کے نام یحیی السنوار کا پیغام

تہران – ارنا – حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ یحیی السنوار نے سید حسن نصراللہ کے نام پیغام میں حزب اللہ کی حمایت کی قدردانی کی اور اس پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے

ارنا نے المیادین کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یحیی السنوار نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر آپ کا پیغام تعزیت ملا تھا۔

 انھوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ہم آپ کی ہمدردی اور تعزیت کے ساتھ ہی استقامتی محاذ میں حزب  اللہ کے اقدامات  کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

 حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ یحیی السنوار نے کہا ہے کہ حماس خون شہدا کی وفادار رہے گی اور یہ تحریک اور ہمارے مجاہدین شہید اسماعیل ہنیہ کی امنگوں کے پاسدار ہیں اور ان کے راستے پر باقی رہیں گے۔  

 یحیی السنوار نے سید حسن نصراللہ کے نام اپنے اس پیغام میں لکھا ہے کہ ہمارے شہید کمانڈرابوالعبد( اسماعیل ہنیہ) شہید طوفان الاقصی ہیں جو ہماری قوم کا انتہائی باشرف آپریشن ہے۔

انھوں نے لکھا ہے کہ ہمارے کمانڈر کی شہادت کی مطلب یہ ہے کہ ہمارے لیڈران اور مجاہدین کا خون، فرزندان ملت فلسطین سے مہنگا نہیں ہے۔

 یحیی السنوار نے اپنے اس پیغام میں لکھا ہے کہ شہیدوں کا خون  غاصب صیہونی حکومت  کے مقابلے میں ہماری استقامت کو محکم تر کرتا ہے۔  

 اس پیغام کے ایک حصے میں لکھا گیا ہے کہ وہ فلسطینی امنگیں جن کے ہم پابند ہیں، ان میں سر فہرست جہاد اور استقامت میں فلسطینی قوم کا اتحاد و یک جہتی ہے۔   

 حماس کے  پولٹ بیورو کے سربراہ نے حزب اللہ کے سربراہ کے نام اپنے پیغام میں لکھاہے کہ  امت اسلامیہ کے اتحاد اور اس کے مقدسات اور ان میں سرفہرست بیت المقدس اور مسجد الاقصی  کے دفاع بھی ہماری بنیادی امنگوں میں شامل ہے  اور غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں استقامت پوری قوت کے ساتھ  جاری رہے گی ۔

 یحیی السنوارنے  سید حسن نصراللہ کے نام اپنے اس پیغام میں مقدس سرزمین فلسطین سے غاصب صیہونیوں کو نکال باہر کرنے اور ایک ایسی فلسطینی حکومت کے قیام کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم پر زور دیا ہے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہوگا۔  

  یاد رہے کہ تہران میں 31 جولائی کو غاصب صیہونی حکومت کی بزدلانہ   دہشت گردانہ جارحیت میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد حماس کی سیاسی کونسل نے یحیی السنوار کو ان کا جانشین منتخب کیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .